ارطغرل غازی سے فراڈ کرنے والا ٹک ٹاکر کاشف ضمیر گرفتار

لاہور: پولیس نے ارطغرل غازی سے دھوکا دہی میں ملوث ملزم کاشف ضمیر کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف ترک ڈرامہ سیریل میں ارطغرل غازی کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انگین آلتان سے فراڈ کرنے والے ٹک ٹاکر ملزم کاشف ضمیر کو لاہور پولیس نے گرفتار کرلیا۔


سی آئی اے پولیس اقبال ٹاؤن نے معروف ترک ڈرامہ سیریل میں ارطغرل غازی کا کردار ادار کرنے والے اداکار انگین آلتان سے فراڈ کرنے والے ملزم ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑیاں اور دیگر اشیا برآمد کرلیں۔


خیال رہے کہ کاشف ضمیر اور انگین آلتان کے درمیان کچھ عرصہ قبل برانڈ ایمبیسڈر کے حوالے سے معاہدہ طے پایا تھا، تاہم کاشف ضمیر مقررہ رقم ادا نہ کرسکا تھا۔

ارطغرل غازیانگین التانترک اداکارٹک ٹاکر کاشف ضمیرفراڈگرفتارلاہور پولیس