سیاسی مظاہرے میں حصہ لینے پر گرفتار کیا گیا تھا، کاشف محمود کا انکشاف

لاہور: ڈراموں کے سینئر اداکارہ کاشف محمود نے سیاسی مظاہرے میں شریک ہونے پر گرفتار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
کاشف محمود نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کیا کہ انہیں پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔
کاشف محمود سیاست اور سماجی مسائل پر بھی بہت آواز اٹھاتے رہے ہیں اور اس معاملے میں اپنے نقطہ نظر کو شیئر کرنے میں کبھی پیچھے نہیں رہے۔ اداکار نے بتایا کہ کس طرح سیاست پر آواز اٹھانے سے ان کے کیریئر پر اثر پڑا۔
کاشف محمود نے بتایا کہ وہ عملی طور پر زیادہ شامل نہیں رہے لیکن انہیں حکومت مخالف مظاہرے میں حصہ لینے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ کاشف نے بتایا کہ پولیس کی حراست سے انہیں سہیل احمد نے ضمانت پر رہا کروایا تھا۔
کاشف نے اپنی گرفتاری کا قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ پولیس کا رویہ ان کے ساتھ بہت اچھا تھا، بلکہ انسپکٹر نے اپنی جیب سے ہزار روپے خرچ کرکے انہیں جیل کی کوٹھری کے لیے مچھر مار لوشن اور حفاظتی جالی فراہم کی، کیونکہ وہاں مچھر بہت تھے۔

Actor Kashif MahmoodArrest RevealedJalsapolitical party