کراچی کی آبادی میں ایک دن میں ایک لاکھ افراد کا اضافہ

کراچی: پاکستان کے طول و عرض میں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کا عمل جاری ہے۔
ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ منور گھانگرو کے مطابق کراچی کی آبادی میں ایک دن میں ایک لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ ہوا ہے اور کراچی کی اب تک کی آبادی ایک کروڑ 80 لاکھ افراد سے زائد ہوگئی ہے جب کہ کراچی کا ضلع وسطی آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ضلع بن گیا ہے، جس کی آبادی 34 لاکھ 42 ہزار 48 افراد تک پہنچ گئی ہے۔
ڈائریکٹر ادارہ شماریات کے مطابق کراچی کا ضلع جنوبی آبادی کے لحاظ سے سب سے چھوٹا ڈسٹرکٹ ہے، جس کی آبادی 18 لاکھ 24 ہزار67 ہے، ضلع ملیر کی آبادی 22 لاکھ 17 ہزار37 تک پہنچ گئی ہے جب کہ ضلع کورنگی کی آبادی 29 لاکھ 28 ہزار 856 ہے۔
اس کے علاوہ ضلع کیماڑی کی آبادی 21 لاکھ 80 ہزار243، ضلع شرقی کی آبادی 31 لاکھ 71 ہزار 284 اور ضلع غربی کی آبادی 22 لاکھ 75 ہزار 966 تک پہنچ گئی ہے۔

 

Digital CensusIncreasedKarachi PopulationOne Lakh people Increase in a day