سمندری ہوائیں چل پڑیں، کراچی میں گرمی کے زور میں کمی

کراچی: بالآخر شہریوں کی دعائیں رنگ لے آئیں، سمندری ہوائیں چل پڑیں اور شہر قائد میں گرمی کے زور میں کمی آنے لگی۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں فی الحال گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی کے موسم میں بہتری آنے لگی ہے اور شہر میں آج سمندری ہوائیں اچھی رفتار سے چل رہی ہیں جب کہ ہوا کا زائد دباؤ کمزور ہونے سے گرمی میں مزید کمی آجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ آج شہر کا درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے تاہم 23 مئی کو موسم گرم رہے گا اور پارہ 40 تک جانے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق جون کے پہلے ہفتے تک مطلع ابر آلود اورگرمی کی شدت کم رہنےکا امکان ہے جب کہ سندھ کے دیگر حصوں میں گرمی کی شدید لہر 23 مئی تک برقرار رہ سکتی ہے۔

chief metrologistKarachi WindSardar Sarfaraz