کراچی: بجٹ 2021-22 میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے لیے 739 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔
اس حوالے سے بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے لیے 98 ارب روپے دے گی، کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے لیے سرکاری و نجی شعبے کے اشتراک سے 509 ارب روپے شامل ہوں گے۔