کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج رونق میلا سجےگا چھکوں اور چوکوں کی بارش ہوگی۔ آج پا کستان اور ویسٹ انڈیزکےدرمیان ٹی ٹوئنٹی سیریزکا پہلا میچ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان ویسٹ انڈیزٹیم کےدرمیان کھیلی جانیوالی سیریزکیلئےتمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ آج شام ساڑھے 5 بجے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس ہوگا جبکہ میچ شام 6بجے کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کےکھلاڑی ایک دوسرے کو ٹف ٹائم دینے کیلئے میدان میں اتریں گے۔ پلئیرزکی جانب سے پریکٹس کےدوران بالنگ، بیٹنگ اورفیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کی گئی ہے۔
قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ نیچرل گیم کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد ویسٹ انڈیز ون ڈے میچزبھی کھیلےگی۔ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں سمیت ایک سپورٹ اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جس کی تصدیق ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے کردی ہے۔
ویسٹ انڈین کھلاڑی روسٹن چیز، شیلڈون کوٹریل، کائل مائرز کورونا سے متاثر ہوئے جو ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے دستیاب نہیں۔کورونا سے متاثر ہونے والے تمام افراد کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔
سی ای او ویسٹ انڈین بورڈ جونی گریو کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثر ہونے کے باوجود دورہ جاری رہے گا۔ اسکواڈ کے بقیہ تمام افراد کے دو ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے کراچی میں موجود ہے۔