کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج شام سے آندھی اور موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی تھی، اب بتایا جارہا ہے کہ آںدھی اور موسلادھار بارش کا خطرہ ٹل چکا ہے۔
محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ کراچی میں اب آندھی کا امکان نہیں، شہر میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشرقی سندھ میں مون سون سسٹم کا کچھ حصہ زمین پر اور کچھ سمندر میں ہے، سسٹم کو خلیج بنگال سے وہ سپورٹ نہیں مل رہی جس کی امید تھی۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں کل تیز بارش سے متعلق موسمیاتی جائزے کے بعد مزید پیش گوئی کی جائے گی۔