کراچی: سندھ کے عوام ہوجائیں تیار، بادل برسنے کو ہیں بے قرار۔ محکمہ موسمیات نے پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی۔
ترجمان محکمہ موسمیات سردارسرفراز کے مطابق رواں سال پری مون سون کا اچھا اسپیل 17 جون کو سندھ میں داخل ہوگا-
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 17 اور 18 جون کو پری مون سون بارش کا امکان ہے۔
روایتی طور پر جولائی میں شروع ہونے والا مون سون جون کے آخر میں شروع ہوجائے گا- کراچی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ برقرار ہے-
اس صورت حال کے تدارک کے لیے متعلقہ انتظامیہ کو سنجیدہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔