کراچی: شہر قائد میں پھر برسات کے سلسلے کا آغاز، مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جاری۔
پی ای سی ایچ سوسائٹی، سپرہائی وے اور ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ ملیر، اسکیم 33، قائدآباد، یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں بھی بارش ہورہی ہے۔
صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، اولڈ سٹی ایریا، کورنگی، لانڈھی، ڈیفنس اور کلفٹن کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مشرق اور شمال مشرق میں بارش برسانے والے بادل موجود ہیں، دن کے اوقات میں کہیں کہیں تیز بارش بھی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں بارش کا سلسلہ 14 اگست تک جاری رہ سکتا ہے، اس دوران سمندر میں شدید طغیانی ہوسکتی ہے۔