کراچی میں بلدیاتی ملازمین کی ہڑتال کے باعث کچرا اٹھانے کا کام رک گیا، گلی محلوں میں کوڑے کے ڈھیر لگ گئے۔
شہریوں کا کہنا ہے دو تین روز سے صفائی کے لیے کوئی نہیں آیا ہے۔
بلدیاتی ملازمین کی جانب سے کچرا کنڈیوں اور گلیوں سے کچرا نہیں اٹھایا گیا جبکہ گلی محلوں، مارکیٹوں کی صفائی بھی نہیں کی گئی۔
ملازمین کہتے ہیں کہ کٹوتی سے ہر ماہ 35 فیصد تنخواہوں سے محروم ہورہے ہیں، وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری کی ہدایت کے باوجود خزانے سے تنخواہ دینے میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔
دوسری جانب سندھ بھر کے بلدیاتی ملازمین نے بھی محکمہ خزانہ سے براہ راست تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔