کراچی: آئندہ 3، 4 روز میں گرمی مزید بڑھنے کی پیش گوئی

کراچی: شہر قائد میں آئندہ دنوں میں گرمی میں مزید اضافے کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ تین سے چار روز تک گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور ملحقہ علاقوں میں دن میں موسم گرم رہنے اور شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کاروں کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 25.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے جب کہ شہر میں ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

 

Heat PredictedincreasekarachiNex 3 & 4 Days