شہر قائد کی مشہور درس گاہ کراچی گرائمر اسکول میں یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس او پیز کے تحت منعقد کی جانے والی اس تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، اس موقع پاکستان کا جھنڈا لہرایا گیا، تقریب میں اساتذہ اور اسکول انتظامیہ کے ارکان نے شرکت کی۔
اس موقع پر اسکول کے پرنسپل نے اپنے خطاب میں پاکستان کی تاریخ، زرخیز کلچر مستقبل کے امکانات پر روشنی ڈالی۔
ساتھ ہی انھوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ملک اچھی امیدوں کے ساتھ اکیسویں صدی میں داخل ہوگا۔ انھوں نے کراچی گرائمر اسکول کی تاریخ اور اس کی باصلاحیت طلبا کو سراہا۔