کراچی: ایک اہم سنگ میل عبور ہوا ہے، پہلی بار ٹریفک پولیس میں خواتین اہلکاروں کی تقرری کی گئی ہے۔ ٹریفک پولیس کی تاریخ میں پہلی بار خواتین اہلکاروں کو کراچی میں تعینات کردیا گیا۔
ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر خواتین اہلکاروں کو شارع فیصل اور کلفٹن میں تعینات کیا گیا ہے، شارع فیصل پر تعینات خواتین اہلکار موٹر سائیکل سوار ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ چاروں خواتین ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ذمے داری میٹروپول چوک سے ایئرپورٹ تک ہے اور ابتدائی طور پر ان خواتین اہلکاروں کا کام آگاہی کی فراہمی اور ٹریفک پر نظر رکھنا ہے، خواتین اہلکار زیادہ تر موٹرسائیکل سوار افراد کی آگاہی کے لیے تعینات کی گئی ہیں۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق خواتین اہلکاروں کو ابھی چالان کا اختیار نہیں دیا گیا۔