ہم زندگی میں اکثر فوائد کی خاطر طویل فوائد کو نظر انداز کردیتے ہیں۔ جس میں بہت سی ایسی عا دتیں ہیں جو بظاہر خطرناک نہیں ہوتی مگر وہ کسی حد تک انسانی زندگی کو نقصان پہنچارہی ہوتی ہیں۔
ناشتہ چھوڑنے سے آپ کا میٹابولزم سست ہوجاتا ہے ناشتہ دن کی سب سے اہم غذا ہوتی ہے اور اسے چھوڑنے کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ ناشتہ چھوڑنے سے وزن بڑھتا ہے جبکہ خون میں شکر کی تعداد میں بڑھ جاتی ہے
ٹیکس نیک سنڈروم نامی ایک بیماری پر ریسرچ جاری ہے ماہرین کے مطابق یہ بیماری ضرورت سے زیادہ موباءل استعمال کرنے والوں کو ہوسکتی ہے اس بیماری کے اثرات ایسے افراد پر اثر کرسکتے ہیں جو اپنے فونز کو استعمال کرنے کے لیے اپنی گردن کو طویل وقت کے لیے جھکادیتے ہیں اس سے گردن پر تناؤ بڑھتا ہے
بھاری والٹ کو اپنی پچھلی جیب میں ہر گز نہ رکھیں کیونکہ مستقبل میں یہ عادت انسان کی کمر میں شدید تکلیف کا باعث بن سکتی ہے اس بیماری کو عمومی طور پر wallet sciatica کہا جاتا ہے۔ اس بیماری کے مردوں میں ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں جو طویل عرصے تک والٹ کو جیب میں رکھ کر گاڑی چلاتے ہیں جس سے کمر کی نسوں پر زور پڑتا ہے
زیادہ طویل بیٹھنے والے افراد کینسر یا دل کے امراض میں مبتلہ ہوسکتے ہیں طویل عرصے تک بیٹھے رہنے سے جلد موت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ڈبلیو ایچ او کے مطابق جسمانی مشقت نہ کرنا دنیا بھر میں اموات کی چوتھی سب سےبڑی وجہ کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں کی سب سے بڑی وجہ بھی ہے۔