تنخواہ کی عدم ادائیگی، ایکسپو سینٹر کراچی میں ویکسی نیشن عملے نے کام چھوڑ دیا

کراچی: تنخواہ نہ ملنے پر ایکسپو سینٹر کراچی میں ویکسی نیشن عملے نے کام چھوڑ دیا۔ ڈاکٹرز ہی رجسٹریشن اور ویکسی نیشن کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ملازمین کے احتجاج کے باعث کراچی ایکسپو سینٹر میں ویکسی نیشن کی رجسٹریشن کا عمل معطل ہوگیا۔ ایکسپو سینٹر میں قائم کورونا ویکسی نیشن مرکز میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ڈیٹا انٹری آپریٹرز نے تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر احتجاجاً کام چھوڑ دیا۔
دوسری جانب شہر قائد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد سے زائد ہوگئی۔
ایکسپو سینٹر میں قریباً 300 ورکرز رجسٹریشن کے کام پر مامور ہیں۔ مظاہرین کی جانب سے پلے کارڈ اٹھا کر ایکسپو سینٹر کے باہر تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ تنخواہ نہیں تو کام بھی نہیں، ہمیں ہمارا حق دیا جائے۔ کنٹریکٹ ملازمین کے احتجاج کے باعث ویکسین لگوانے کے لیے آنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Karachi Expo Centerprotestsalariesstrikevaccination staff