کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل سے بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون بارش برسانے والا سسٹم کراچی سے آگے نکل گیا ہے، لیکن یہ پسنی اور گوادر کے قریب سمندر میں موجو دہے اور سسٹم کے اثرات کے باعث کراچی میں سمندری ہوائیں نہ چلنے سے شدید حبس ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رات میں کراچی کے جنوب مشرقی حصے میں تھنڈر سیلز بن سکتے ہیں جب کہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم بہتر ہوجائے گا۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا تھ اکہ کراچی کی ساحلی پٹی اور گڈاپ کی جانب ہلکی بارش ہوسکتی ہے جب کہ شہر میں کل سے مطلع ابر آلود، دن اور رات میں بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں بارش کے باعث آج کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری کم ہوا۔