اسلام آباد: کراچی میں اتوار کی شب دہشت گرد حملے میں دو چینی شہریوں کی ہلاکت اور ایک شہری کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے چین نے مطالبہ کیا کہ پاکستان حملے کی مکمل تحقیقات کرے اور قصورواروں کو سخت سزا دے۔
چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم نے فوری ایمرجنسی پلان نافذ کرکے پاکستان سے تحقیقات کی درخواست کی ہے۔ پاکستان کو چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔
چینی سفارت خانے نے کہا کہ زخمیوں اور ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں، دونوں ممالک کے متاثرین کے ساتھ گہرے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
اپنے بیان میں سفارت خانے نے مزید کہا کہ پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی کے ایک قافلے پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔