کراچی: شہر قائد میں کورونا سے اموات کے پچھلے 2 ماہ کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
محکمہ صحت کے مطابق جنوری کے 23 روز میں شہر میں 68 افراد انتقال کرگئے جب کہ نومبر 2021 میں 53 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے تھے اور دسمبر 2021 میں 51 افراد کورونا سے زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔ْ
محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ کورونا سے سب سے زیادہ24 اموات ضلع شرقی میں ہوئیں۔
دوسری جانب شہر میں اومی کرون کیسز کی تعداد 297 ہوگئی ہے جہاں 117 کیسز کراچی کے ضلع شرقی سے رپورٹ ہوئے اور 57 کیسز ضلع جنوبی سے سامنے آئے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق 77 کیسز بیرون ملک سے آنے والوں میں رپورٹ ہوئے۔