کراچی کی مکین 106 سالہ خاتون نے کورونا کے خطرناک بھارتی ویرینٹ ڈیلٹا کو شکست دے دی۔
صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال میں ان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا، تقریب میں ڈاکٹروں اور نرسوں کے علاوہ خاتون کے رشتے دار بھی شریک ہوئے۔
کراچی کی 106 سالہ خاتون حسین بی بی بینظیر میڈیکل کالج لیاری کے تحت چلنے والے کووڈ سینٹر میں زیر علاج تھیں۔
اس کے علاوہ لیاری کے بینظیر میڈیکل کالج میں ایک 5 سالہ بچے نے بھی بھارتی ویرینٹ ڈیلٹا کو شکست دی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے ایک 100 سالہ شہری نے کورونا ویکسین بھی لگوائی تھی