کراچی: کیش وین سے لوٹی گئی رقم پانچ کروڑ 31 لاکھ روپے برآمد کرکے 4 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نیازی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس میں بتایا 19 ستمبر 2023 کو کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کیشن وین کے ڈرائیور زوہیب نے سیکیورٹی گارڈ کو بہانے سے وین سے اتارا اور وین لے کر فرار ہوگیا تھا۔ کچھ فاصلے پر جاکر وین چھوڑ کر اس میں سے 6 کروڑ 35 لاکھ روپے لے کر فرار ہوگیا۔
پولیس نے ابتدائی تفتیش میں مرکزی ملزم زوہیب کے بھائی زین کو گرفتار کرکے بھاری رقم برآمد کی تھی۔ ملزم نے دوران تفتیش اپنے مزید تین ساتھیوں حامد، عطاالرحمٰن اور عرفان کے بارے میں انکشاف کیا تھا۔
پولیس نے تینوں ملزمان کو ہری پور ہزارہ سے گرفتار کرکے مزید رقم برآمد کی، ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے مرکزی ملزم زوہیب اور رشید کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ایس ایس پی نے مزید بتایا کورنگی انڈسٹریل ایریا میں میاں بیوی کے قتل کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ اسی علاقے میں باپ بیٹے کے قتل میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا جب کہ ایک ملزم مقابلے میں مارا گیا۔