بین الاقوامی شہرت یافتہ ادیب، ہاروکی موراکامی کے شہرہ آفاق ناول کا اردو ترجمہ عکس پبلی کیشنز کے تحت شایع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنی طلسماتی حقیقت نگاری، منفرد موضوعات اور کہانی میں معمے جنم دینے کے لیے معروف صاحب اسلوب فکشن نگار، ہاروکی ماروا کامی کے ناول Kafka on the Shore کا اردو ترجمہ کافکا بر لب ساحل کے عنوان سے منظر عام پر آیا ہے۔
یہ ترجمہ اردو کے باصلاحیت مترجم اور فکشن نگار، نجم الدین احمد کی توجہ اور محنت کا نتیجہ ہے۔ ناول سہیم کے مصنف نجم الدین احمد کو اپنی ایک کتاب کے لیے یو بی ایل لٹریری ایوارڈ سے نوازا جاچکا تھا۔
سن 2017 میں ان کی اکادمی ادبیات کی شایع کردہ کتاب (نوبیل انعام یافتہ ادیبوں کی کہانیاں کے تراجم) اس ایوارڈ کی حق دار قرار پائی۔
یہ پرپیچ ناول کافکا نامی ایک نوجوان کی کہانی ہے، جو عظیم یونانی ڈراما نویس سوفوکلیز کے لازوال، مگر حزنیہ کردار اڈیپس کے مانند ایک بددعا سے بچنے کے لیے اپنا گھر چھوڑ دیتا ہے۔
مافوق الفطرت، ناقابل فہیم، مگر پرلطف واقعات سے گتھے اس ضخیم ناول کا ترجمہ عکس پبلی کیشن لاہور نے شایع کیا ہے۔ ۷۷۳ صفحات کی اس ناول کی قیمت ۱۲۰۰ سو روپے ہے۔
کتاب حاصل کرنے کے لیے اس نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے: 03042224000