کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
نائب ترجمان امارت اسلامی افغانستان بلال کریمی نے بھی کابل میں یکے بعد دیگرے دونوں دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔
بلال کریمی کے مطابق کابل میں دونوں دھماکے سردار محمد خان داؤد ملٹری اسپتال کے قریب ہوئے ہیں۔
دوسری جانب افغان میڈیا کا بتانا ہے کہ دھماکوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے جب کہ 34 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
افغانستان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ملٹری اسپتال کے دروازے کے قریب دھماکے کے بعد داعش کے جنگجو اسپتال میں داخل ہوئے، اس دوران سردار داؤد خان ملٹری اسپتال میں داعش کے جنگجوؤں کی امارت اسلامی فورسز سے جھڑپ بھی ہوئی۔