کابل سے اُڑان بھرنے والے امریکی طیارے سے 3 افراد گر کر ہلاک

کابل: کابل ایئرپورٹ سے اُڑانے بھرنے والے امریکی فضائیہ کے طیارے سے لٹکے افراد میں سے زمین پر گر کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے دوسرے واقعے میں 5 افغان شہری امریکی فوج کی فائرنگ سے مارے گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کابل چھوڑنے کے خواہشمند افغان باشندے امریکی طیارے سے لٹک گئے، پرواز کے دوران بعض گر کر ہلاک ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب امریکی طیارہ اڑان بھرنے کے دوران کافی بلندی پر پہنچ گیا تھا۔ اس سے قبل کابل ائیرپورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ معاملے پر امریکی اہلکار نے موقف اپنایا کہ ہوائی اڈے پر لوگوں کا ہجوم بےقابو ہو رہا تھا ، لوگ رن وے پر بھاگ رہے تھے۔ ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی۔ افغان عینی شاہدین کا بھی یہی کہنا ہے کہ امریکی فوج کی فائرنگ سے کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

امریکی فوج کی فائرنگ سے کابل ایئرپورٹ پر 5 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔
روسی میڈیا کے مطابق کابل ایئرپورٹ اس وقت امریکی فوج کے کنٹرول میں ہے۔ معاملے پر امریکی اہلکار نے موقف اپنایا کہ ہوائی اڈے پر لوگوں کا ہجوم بے قابو ہورہا تھا، لوگ رن وے پر بھاگ رہے تھے۔ ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔ افغان عینی شاہدین کا بھی یہی کہنا ہے کہ امریکی فوج کی فائرنگ سے کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب کابل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کی بے یقینی صورت حال کے باعث قومی ایئرلائن پی آئی اے نے کابل آپریشن معطل کردیا۔ ترجمان کے مطابق مذکورہ فیصلہ وزارت خارجہ اور افغان سول ایوی ایشن کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ دیگر مختلف فضائی کمپنیوں نے بھی افغان حدود سے بچنے کے لیے روٹس بدل لیے، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ اقدام کسی بھی خطرے سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔

american forcesfiringkabul airportRussian media