کباڑ کی دُکان میں پڑا پُرانا بم پھٹ گیا، 5 افراد جاں بحق!

نوشہرہ: اکبرپورہ میں کباڑ کی دکان میں پڑا پرانا بم پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگيا۔
ڈی پی او نجم الحسنین کے مطابق دریائے کابل کے کنارے پڑے پرانے بم اور گولے اکبرپورہ کے کباڑیوں نے اٹھائے تھے اور توڑ پھوڑ کے دوران ایک کباڑی کی دکان میں زوردار دھماکا ہوگیا۔
ڈی پی او نے بتایا کہ لاشوں اور زخمی شخص کو پبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے علاقے میں مزید کسی نقصان سے بچنے کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Old bomb blastدھماکاکباڑ کی دپکان