اسلام آباد: حکومت نے کے الیکٹرک کا ٹیرف ایک روپے9 پیسے سے 2 روپے 89 پیسے بڑھادیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے بجلی صارفین کے لیے بُری خبر ہے کہ حکومت نے کے الیکٹرک کا ٹیرف بڑھادیا، اس حوالے سے پاور ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے تحت کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 1 روپیہ 9 پیسے سے 2 روپے 89 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد کے الیکٹرک کا ٹیرف دیگر بجلی کمپنیوں کے برابر ہو گیا، کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کا اطلاق یکم ستمبر 2020ٗ سے ہوگا۔