کراچی: حکومت سندھ نے صادق افتخار ایڈووکیٹ کو ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں جسٹس آف پیس تعینات کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ، سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ لیٹر کے مطابق صادق افتخار کو دو برس کے لیے یہ ذمے داری سونپی گئی ہے۔
یہ لیٹر علی اصغر مہر کی جانب سے ۲۵ سمتبر ۲۰۲۰ کو جاری کیا گیا۔
واضح رہے کہ صادق افتخار ایک فعال اور متحرک شخص کی شہرت رکھتے ہیں۔