کراچی:سندھ سمیت دنیا بھر میں یکم جولائی کا دن بہت ہی اہمیت کا حامل ہے ۔۔یکم جولائی انیس سو ستر کو ون یونٹ کا خاتمہ ہوا، جس سے نہ صرف سندھ کی صوبائی وحدتی حیثیت بحال ہوئی بلکہ کراچی بھی دوبارہ سندھ کے حوالے ہوا ، کیونکہ انیس سو سینتالیس میں کراچی پاکستان کے دارالخلافہ ہونے کے ساتھ سندھ صوبے کا اختیار بھی ختم ہوگیا تھا،
یکم جولائی1948 کو کراچی میں اسٹیٹ بینک کا قیام عمل میں لایاگیا جس کا افتتاح بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کیا
یکم جولائی1973 کو پاکستان میں شناختی کارڈ کا اجراء ہوا ۔یکم جولائی1653 کو خطوط کی ترسیل کے لئے دنیا میں پہلا لیٹربکس پیرس میں نصب کیا گیا
۔یکم جولائی 1847کو امریکہ میں ڈاک کا پہلا ٹکٹ جاری کیا گیا ۔یکم جولائی 1970کو ون یونٹ کاخاتمہ کرکے صوبہ بلوچستان کا قیام عمل میں لایا گیا ۔یکم جولائی 1961کو کراچی کو صوبہ مغربی پاکستان میں ضم کردیا گیا ۔ یکم جولائی1961 لندن کی شہزادی لیڈی ڈیانا کا یوم پیدائش ہے ۔ یکم جولائی 1852کو پاکستان کے صوبہ سندھ میں ڈاک کے نظام کا آغاز ہوا جبکہ یکم جولائی1879 کو برصغیر میں پہلا پوسٹ کارڈ جاری ہوا۔