کراچی میں جے یو آئی کا اسرائیل نامنظور مارچ!

کراچی: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی جانب سے شہر قائد میں اسرائیل نامنظور مارچ کا اہتمام کیا گیا ہے جس کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں اور مزار قائد کے قریب کارکنوں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کے دیگر قائدین مارچ کے شرکا سے خطاب کریں گے۔
فضل الرحمان کی دعوت پر ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی بھی مارچ میں شریک ہوں گے، پیپلز پارٹی کی نمائندگی صوبائی وزیر سعید غنی اور صوبائی سیکریٹری جنرل وقار مہدی کریں گے۔

Anti israelFazal Ul RahmanJUIKarachi March