لاہور: ٹی وی اور فلموں کی معروف اداکارہ جگن کاظم نے اپنی پہلی شادی کے دوران شوہر کی جانب سے بدترین تشدد کا انکشاف کیا ہے۔
جگن کاظم نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ انہوں نے پسند کی شادی کی اور شادی کے تیسرے ہفتے ہی شوہر نے ہاتھ اٹھایا تھا، جسمانی طور پر زیادتی اور تشدد کا سلسلہ ڈیڑھ سال تک جاری رہا۔
جگن کاظم نے کہا کہ پہلی انتباہی علامات کو کبھی بھی نظرانداز نہیں کرنا چاہیے، یہ سب گالیوں سے شروع ہوتا ہے اور جب شوہر پہلی بار ہاتھ اٹھائے تو آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا، میں فیصلہ کرسکتی تھی، لیکن میں بے وقوف تھی۔
جگن نے مزید کہا کہ اس دوران نور مخدوم کا کیس چل رہا تھا، میرے گھر والے اس بارے میں بات کرتے تھے لیکن میں چپ رہی کیونکہ میں وائرل ہونا نہیں چاہتی تھی لیکن وہ میرے لیے بہت خوف ناک وقت تھا، میں سوچتی تھی کہ میرے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کیا جائے گا، جو بعد میں نور مخدوم کے ساتھ ہوا۔
اداکارہ نے کہا کہ میں 7 ماہ کی حاملہ تھی جب میرے سابق شوہر نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھٹے کپڑوں میں گھر سے باہر پھینک دیا، اللہ بھلا کرے ان پڑوسیوں کا جنہوں نے مجھے چادر لاکر دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے بیٹے حمزہ کی پرورش میرے دوسرے شوہر فیصل نے کی ہے۔
خیال رہے اداکارہ جگن کاظم نے دوسری شادی سال 2013 میں فیصل نقوی کے ساتھ کی تھی۔