انڈیاناپولس: جوئے چیسٹ نٹ نے محض 8 منٹ میں پوپ کارن کے 32 پیکٹ کھا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
نیویارک میں سالانہ نیتھنز ہاٹ ڈاگ کھانے کے مقابلے میں 15 فتوحات کی وجہ سے پہچانے جانے والے جوئے چیسٹ نٹ نے انڈیانا پولِس شہر میں مائنر لیگ بیس بال گیم سے قبل وکٹری فیلڈ میں پوپ کارن کھانے کا چیلنج لیا۔
جوئے نے پوپ کارن کے 32 پیکٹ مقررہ آٹھ منٹ میں کھا کر، 2021 میں لاس ویگاس میں بنایا جانے والا 28.5 پیکٹ کھانے کا عالمی ریکارڈ توڑا، ہر پیکٹ 680 گرام وزنی تھا۔
ریکارڈ کے لیے کی جانے والی کوشش سے قبل ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے لائحہ عمل کے متعلق بتایا کہ وہ پوپ کارن منہ میں رکھیں گے، چبائیں گے اور پانی پی لیں گے تاکہ حلق سے نیچے اتار سکیں، شاید گلا تھک جائے، شاید تھوڑا زیادہ پانی پینا پڑے، یہ ایک جنگ ہونے جارہی ہے۔
واضح رہے کہ پوپ کارن کھانے کا چیلنج کامیابی سے پورا کرتے ہوئے جوئے چیسٹ نٹ نے 50 واں کھانے کا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔