کراچی: گذشتہ رات تین بجے دو افراد دیوار پھلانگ کر کراچی میں صحافی قاضی آصف کے گھر میں گھسے۔
ایک شخص کو پکڑ لیا گیا دوسرا فرار ہوگیا۔ پکڑے جانے والے ملزم سے گھر سے اٹھایا ہوا لیپ ٹاپ برآمد کرلیا گیا ہے۔
ون فائیو پر اطلاع کرنے کے بعد تھانہ سچل کی پولیس پہنچ گئی ملزم کو ان کے حوالے کردیا گیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے، ملزم اپنا نام صدام حسین ولد محمد مٹھل بتا رہا ہے۔
اس واقعے پر صحافی قاضی آصف کا کہنا تھا کہ یہ سادہ چوری کا معاملہ نہیں لگتا، ملزم کو میرے گھر میں گھسنے اور لیپ ٹاپ اٹھانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ یہ کون ہے؟ یہ پتا لگانا پولیس کا کام ہے، یہ سادہ چوری کا کیس بنا کر رہا کردیں گے؟