ہمہ جہت خوبیوں کے حامل صحافی نادر شاہ عادل انتقال کرگئے

کراچی: پرنٹ میڈیا کی دُنیا کا بڑا نام، صحافی نادر شاہ عادل طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
اُن کا صحافتی کیریئر پانچ عشروں پر محیط تھا، وہ 23 اپریل 1950 کو کراچی کے علاقے لیاری میں پیدا ہوئے، انہوں نے صحافت کراچی کے علاقے لیاری سے شروع کی اور کئی اہم صحافتی اداروں سے وابستہ رہے۔
نادر شاہ عادل کتاب بلوچستان کا مقدمہ کے مصنف بھی تھے، انہوں نے لیاری کے سماجی مسائل پر کتاب لیاری کی کہانی لکھی، نادر شاہ عادل اسٹیج اور فلم کے اداکار اور اسکرپٹ رائٹر بھی رہے۔ بلوچی زبان کی پہلی فلم حمل و ماہ گنج میں انہوں نے سائیڈ ہیرو کا کردار بخوبی نبھایا۔
نادر شاہ عادل، شاہ جی کے نام سے مشہور تھے، انہوں نے بچوں کے لیے کہانیاں اور نظمیں بھی لکھیں۔

 

ActorkarachiLyariNadir Shah Adilpassedawaysenior journalistWriter