صحافی عمران ریاض کو حج پر روانہ ہونے سے روک دیا گیا

اسلام آباد: صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض کو حج پر جانے سے روک دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق صحافی و یوٹیوبر عمران ریاض کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روانگی سے روک دیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران ریاض حج پر روانہ ہورہے تھے۔
واضح رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مارچ کو زمان پارک حملہ کیس میں صحافی عمران ریاض کی ضمانت منظور کی تھی، جس کے بعد انہیں کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔
قبل ازیں عمران ریاض کو 27 مارچ کو پولیس پر حملے اورتوڑ پھوڑ کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 

HajjImran RiazIslamabad AirportJournalistpreventedYoutuber