جونی ڈیپ نے جیک اسپیرو کا کردار ٹھکرانے کی وجہ بتادی

نیویارک: ہالی وُڈ کے سپراسٹار جونی ڈیپ نے ڈزنی کی ملٹی ملین ڈالر کی پیشکش رد کردی ہے۔
انہوں نے ایسا کرنے کی وجہ بھی بتادی ہے، غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے جونی ڈیپ نے کہا کہ جب ان کی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کی جانب سے ان پر گھریلو تشدد اور بدسلوکی کے الزامات لگائے گئے تو کمپنی نے کیپٹن جیک اسپیرو کے کردار کے لیے مجھے ہٹا کر کسی اور کو کاسٹ کرنے کا ارادہ کرلیا تھا۔
اب جب وہ ایمبر ہرڈ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت گئے ہیں تو ڈزنی کمپنی کی جانب سے جیک اسپیرو کے کردار کی پیشکش دوبارہ کی گئی لیکن جونی نے اس ملٹی ملین ڈالر کی ڈیل کے بجائے اپنی عزت نفس کا انتخاب کیا ہے۔
جونی ڈیپ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اگر ڈزنی 300 ملین ڈالر اور ایک ملین الپاکا کے ساتھ بھی آتا ہے، تو اس زمین پر کوئی بھی چیز مجھے واپس جانے اور ڈزنی کے ساتھ پائریٹس آف دی کیریبین فلم میں کام کرنے کے لیے راضی نہیں کرسکتی تھی۔
خیال رہے کہ جونی ڈیپ نے ڈزنی کے ساتھ 2003 سے لے کر 2017 تک پائریٹس آف دی کیریبین کے تمام سیکوئلز میں کیپٹن جیک اسپیرو کا مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

ambar heardCaseDisney offerHollywood super starJohny deppReject jack sparrow role offer