نیویارک: ہالی وُڈ کے سپراسٹار جونی ڈیپ کی طرف سے اعلان سامنے آرہا ہے کہ وہ اپنی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ سے پیسے نہیں لیں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جونی ڈیپ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ سابقہ اہلیہ، امبر ہرڈ سے ہتکِ عزت کیس میں جیتے گئے 10.35 ملین امریکی ڈالر نہیں لیں گے۔ ان کے وکیل بینجمن چیو کا میڈیا کو بتانا ہے کہ جونی ڈیپ اپنے اس فیصلے پر سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں۔
وکیل بینجمن چیو نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جونی ڈیپ کا اس مقدمے سے متعلق کہنا ہے کہ اُنہیں پیسوں سے کوئی غرض نہیں تھی، یہ مقدمہ سو فیصد اُن کی عزت اور وقار کی بحالی سے متعلق تھا۔
یاد رہے کہ جونی ڈیپ کا امبر ہرڈ کے خلاف ہتکِ عزت کے مقدمے پر فیصلہ سناتے ہوئے جیوری نے مجموعی طور پر ایمبر ہرڈ کو ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر جبکہ جانی ڈیپ کو صرف 20 لاکھ ڈالر کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔
تاہم امبر کی جانب سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ اتنی بڑی رقم نہیں دے سکتیں جس کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ہتک عزت کا مقدمہ جیتنے پر ہالی ووڈ سپر اسٹار جونی ڈیپ کو مشورہ دیا تھا میری خواہش ہے کہ اب جونی ڈیپ، ایمبر ہرڈ کے تمام نقصانات کو معاف کرتے ہوئے ایک بیان دیں کہ جو کچھ ہوا اس کا مقصد پیسے نہیں تھے۔
تاہم جانی نے جمائما کا مشہور مانتے ہوئے پیسے لینے سے انکار کر دیا ہے اور سب کو واضح پیغام دیا ہے کہ انہیں پیسے سے غرض نہیں بلکہ جھوٹے الزامات سے خود کو بےگناہ ثابت کرنا تھا۔