جوبائیڈن کا ایرانی ہم منصب سے ملاقات کا کوئی پلان نہیں، امریکا

واشنگٹن: ایران کے نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی کے بیان پر امریکا کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے، وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن کا ایرانی ہم منصب سے ملاقات کا کوئی پلان نہیں۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں، جوہری پروگرام پر مذاکرات کا چھٹا دور ختم ہوچکا، معاہدے کے حوالے سے کوئی حتمی بات نہیں کہی جاسکتی، ایران میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی، فیصلہ کرنے کی طاقت ابھی بھی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے پاس ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز نومنتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا تھا کہ امریکا دباؤ کے ذریعے ایران کو جھکانے میں ناکام ہوگیا ہے، امریکا نے پچھلے معاہدے کی پاسداری نہیں کی، کوئی نیا معاہدہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، امریکی صدر سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں۔

ابراہیم رئیسیامریکاایرانی نومنتخب صدرترجمانصدر جوبائیڈن