جناح تم درست تھے: معروف صحافی، بلاگرز اور ولاگرز کے لیے خصوصی اسکرینگ

کراچی: ڈارک روم تھیٹر جناح تم درست تھے کی خصوصی اسکرینگ کا اہتمام کیا گیا، جس میں شہر کے معروف صحافی، بلاگرز اور ولاگرز نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق ۲۲ اگست بہ روز ہفتہ، وائس آف سندھ کے دفتر میں یوم آزادی کی مناسبت سے تیارہ کردہ ڈارک روم تھیٹر جناح تم درست تھے پیش کیا گیا۔
اس موقع پر شہر قائد سے تعلق رکھنے والے رائے عامہ کے نمایندے، ولاگرز اور بلاگرز موجود تھے۔

جناح تم درست تھے ڈاکٹر عمیر ہارون کی پیش کش ہے، جسے شعیب احمد نے ڈائریکٹ کیا ہے، اسکرپٹ اقبال خورشید کا ہے۔ اسے چودہ اگست کے موقع پر وائس آف سندھ کے خصوصی سیمینار میں پیش کیا گیا تھا۔

ناظرین میں سینیر صحافی، عثمان جامعی، معروف اینکر اور مصنف، خرم سہیل، سینیر صحافی، شفیع موسی منصوری، کراچی اپ ڈیٹس کے ڈپٹی ایڈیٹر، سلیم الیاس، بلاگر اور ولاگر آمنہ احسن اور افسانہ نگار اور ولاگر، مطربہ شیخ موجود تھیں۔

اس موقع پر اپنے استقبالیہ خطاب میں پراجیکٹ ڈائریکٹر، وائس آف سندھ، ڈاکٹر عمیر ہارون نے اس تھیٹر کے مقاصد اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔

Jinnahجناح