مسجد اقصیٰ، یہودیوں کا متعصب رہنما کی سربراہی میں نمازیوں پر حملہ

غزہ: درجنوں یہودی آبادکاروں نے انتہاپسند صہیونی لیڈر ایتامار بین گویر کی سربراہی میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوکر نمازیوں پر دھاوا بول دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد اقصیٰ کے احاطے میں مسلمانوں کو ایک بار پھر اُس وقت تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب وہ نماز ادا کررہے تھے۔ درجنوں مشتعل یہودی آبادکاروں نے اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں مسلمانوں پر دھاوا بولا۔
جنونی جتھے کی سربراہی متعصب انتہا پسند یہودی رہنما ایتامار بین گویر کررہے تھے۔ صہیونی جتھے نے مسلمانوں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اور نمازیوں کو زدوکوب کیا جس میں درجنوں مسلمان زخمی ہوگئے۔
جنونی یہودیوں کے اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں نمازیوں پر حملے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا۔
رمضان المبارک میں بھی اسرائیلی پولیس نے مسلمانوں کو نماز کی ادائیگی سے روکے رکھا تھا۔
گزشتہ چار ماہ میں اسرائیل میں چاقو کے حملوں میں 20 سے زائد یہودی ہلاک ہوچکے ہیں جس پر اسرائیلی فوج نے جنین کے مہاجر کیمپ اور غزہ میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں اور اب تک 32 نوجوانوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

jewish extremist attack on MuslimsMasjid e AqsaOccupied