والدین کی غفلت کے باعث بچے منشیات کی لت کا شکار ہوتے ہیں، جاوید میانداد

کراچی: پاکستان کرکٹ کے عظیم ستارے، لیجنڈ جاوید میانداد نے منشیات کے بڑھتے استعمال کوغربت کی بڑی وجہ قرار دے دیا۔
منشیات کو نذرآتش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ غربت کی بڑی وجہ نوجوانوں کا منشیات کی لت میں پڑنا بھی ہے۔ جب ایک گھر کا بچہ نشے میں پڑتا ہے تو باپ کی کمائی اس کی نذر ہوجاتی ہے۔ والدین اپنے بچوں پر گہری نظر رکھیں اور دیکھیں کہ ان کے بچوں کا آنا جانا، ملناجلنا اور دوستی کن افراد سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے زمانے میں بچوں کو رات کے وقت گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوتی تھی۔ آج کل میں دیکھتا ہوں کہ جوانی کی دہلیز پر قدم رکھنے والے بچے رات کو دو سے تین بجے تک سڑکوں پر سرگرداں نظر آتے ہیں۔ والدین کی عدم توجہ اور غفلت کے باعث بچے منشیات کی لت میں پڑ جاتے ہیں۔

Javed miandadPakistan Legend CricketerTalk about Drug