جان شیر خان کی پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کے ہال آف فیم میں شمولیت

اسلام آباد: بین الاقوامی شہرت یافتہ اسکواش کھلاڑی جان شیر خان کا نام پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کے ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔
پاکستانی لیجنڈ اسکواش پلیئر جان شیر خان کے ساتھ ملائیشیا کی خاتون کھلاڑی نکول ڈیوڈ کو بھی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جان شیر خان اور نکول ڈیوڈ پی ایس اے اسکواش ہال آف فیم میں شامل ہونے والے بالترتیب تیسرے اور چوتھے پلیئرز ہیں۔
اس سے قبل پاکستان کے جہانگیر خان اور نیوزی لینڈ کی سوسین ڈیوائے کو یہ اعزاز مل چکا ہے، ہال آف فیم میں شامل دونوں مرد پلیئرز کا تعلق پاکستان سے ہے۔
پاکستان کے لیجنڈ اسکواش پلیئر جان شیر خان نے ریکارڈ 8 مرتبہ ورلڈ اوپن اور 6 مرتبہ برٹش اوپن کے ٹائٹل اپنے نام کیے۔ جان شیر نے پروفیشنل کیریئر میں سب سے زیادہ 118 فائنل کھیلے جب کہ ریکارڈ 99 ٹائٹلز جیتنے میں کامیاب رہے جب کہ جان شیر خان کو 97 ماہ ورلڈ نمبر ون رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

Former Squash World ChampionHall of FameJanSher KhanWorld Squash Association