جمشید دستی کا سادگی سے نکاح، رخصتی اگلے برس ہوگی

پشاور: قومی اسمبلی کے سابق رکن جمشید دستی نے نکاح کرلیا، نکاح کی سادہ سی تقریب پشاور کے ایک گھر میں منعقد ہوئی۔
مظفر گڑھ سے سابق رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین عوامی راج پارٹی جمشید دستی کے نکاح کی تقریب گزشتہ روز پشاور میں ہوئی، سادہ سی تقریب میں جمشید دستی کے قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
سابق رکن اسمبلی کے قریبی رشتہ داروں کے مطابق ان کا نکاح پشاور سٹی کی رہائشی مہمند قبیلے کی ایک خاتون سے ہوا ہے، جمشید دستی کا نکاح دوستوں کے مشورے سے ہوا اور اہلیہ کو 10 ہزار حق مہر لکھ کردیا۔
معلوم ہوا ہے کہ جمشید دستی کی منکوحہ نے گومل یونیورسٹی سے بائیو کیمسٹری میں بی ایس کیا ہوا ہے، جمشید دستی کا کہنا ہے ملک بھر سے دوستوں کی مبارک باد آرہی ہیں، آج خوشی کا دن ہے لیکن دکھ بھی ہے، والدہ کی خواہش تھی کہ وہ اپنے ہاتھوں سے شادی کرائیں گی۔
خیبر پختونخوا میں شادی کا مقصد ایک دوسرے کو جوڑنا ہے جب کہ وہ مارچ 2022 میں رخصتی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Ex Member National AssemblyJamshed dastiNikkahPeshawar