فلمی دنیا کے سب سے بڑے جاسوس کو ایکشن میں دیکھنے کیلئے انتظار ختم ہونے کے قریب، جیمز بانڈ کی فلم نو ٹائم ٹو ڈائی کا آخری ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
نو ٹائم ٹو ڈائی کو کورونا وائرس کے باعث کئی بار تاخیر کا شکار ہونا پڑا، عالمی وبا کے باعث جیمز بانڈ کی فلم نو ٹائم ٹو ڈائی کی ریلیز میں درپیش مشکلات کے سبب کمپنی نے اس کی فروخت کا فیصلہ بھی کیا تھا۔
’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ اداکار ڈینیل کریگ کی برطانوی خفیہ ایجنسی (ایم آئی سکس) کے ایجنٹ کی حیثیت سے آخری فلم ہے۔ یونیورسل پکچرز کے بینر تلے بننے والی مذکورہ فلم میں ڈینیئل کریگ پانچویں بار سیریز میں بونڈ کا کردار نبھا رہے ہیں۔
جیمز بونڈ ایک جاسوس کا کردار ہے جسے آئن فلمینگ نے 1953 میں لکھا تھا جس پراب تک 24 فلمیں بنائی جاچکی ہیں۔ جیمز بونڈ سیریز اب تک آٹھ کھرب کا بزنس کرچکی ہے۔
ڈینیئل کریگ نےاب تک جن بونڈ سیریز کی فلموں میں کام کیا ان میں 2006 میں بونڈ سیریز کی فلم ’کسینو رائل‘، 2008 میں ’کوانٹم آف سولیس‘، 2012 میں ’اسکائی فال‘ اور 2015 میں ’اسپیکٹر‘ شامل ہیں۔
53 سالہ ڈینیئل کریگ نے جیمز بونڈ کی پانچویں فلم کے لیے پانچ کروڑ ڈالرکا معاہدہ کیا ہے