جمائما رومانوی کامیڈی فلم بنائیں گی

لندن: جمائما گولڈ اسمتھ ایک رومانوی کامیڈی فلم بنارہی ہیں، جس کی ہدایت کاری بھارتی ہدایت کار شیکھر کپور کریں گے۔
جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم کا نام ’What’s Love Got to Do With It‘ ہے، جسے جمائما ناصرف خود پروڈیوس کررہی، بلکہ اس کی کہانی بھی انہوں نے خود لکھی ہے۔
جمائما کی پروڈیوس کی جانے والی فلم کی کہانی ایک رومانوی کامیڈی طرز کی ہوگی، جس کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ ماہ کیا جائے گا۔
فلم ’What’s Love Got to Do With It‘ کی ہدایت کاری شیکھر کپور دیں گے جنہوں نے معروف بولی وُڈ فلم ’مسٹر انڈیا‘ کی ہدایت کاری بھی کی تھی۔
اس فلم کی کاسٹ میں پاکستانی نژاد برطانوی اداکار شاہد لطیف، برطانوی اداکارہ للی جیمز اور ایما تھامپسن سمیت دیگر اداکار شامل ہوں گے۔
جمائما گولڈ اسمتھ اس سے قبل متعدد دستاویزی اور فیچر فلمیں بھی پروڈیوس کرچکی ہیں۔

#Film#JamaimaGoldsmith