لاہور: پی ڈی ایم جلسہ، 2 مقدمات درج!

لاہور: لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے پر پولیس نے 2 مقدمات درج کرلیے۔
نجی ٹی وی کے مطابق تھانہ لاری اڈا میں سیکیورٹی عملے کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں سے ایک مقدمہ سیکیورٹی سپروائزر محمد یوسف اور دوسرا ذیشان حیدر نقوی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق 11 اور 12 دسمبر کو درج کیے گئے مقدمات میں کار سرکار میں مداخلت، دھمکیوں، پولیس سے ہاتھا پائی اور 10 سے زائد لوگوں کے جمع ہونے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

casesLahore jalsaPDM