لاہور: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن انچیف (سربراہ) جہانگیر ترین اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
جہانگیر ترین نے ٹویٹ کے ذریعے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے آئندہ چند سال میں پاکستان مستحکم ہو، ذاتی حیثیت میں پاکستان کی خدمت کرتا رہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ عوامی رائے کا احترام کرتا ہوں، سیاست سے علیحدگی کا بھی اعلان کرتا ہوں، آئی پی پی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔