جہانگیر ترین کی گھر جاکے ممتاز بھٹو کے انتقال پر صاحبزادے سے تعزیت

کراچی: جہانگیر خان ترین نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نواب امیر بخش بھٹو سے کراچی کی رہائش گاہ پہنچ کر والد اور سابق وزیراعلیٰ سردار ممتاز علی بھٹو کے انتقال پر تعزیت کی۔
اس موقع پر جہانگیر ترین نے کہا کہ سردار ممتاز بھٹو بااصول اور ایمان دار سیاستدان تھے، انہوں نے اپنے دور اقتدار میں عوام کی بہتری کے لیے بہت سارے کام کیے۔ ان کا انتقال سیاست کا بڑا نقصان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ممتاز بھٹو کو ان کی خدمات اور جدوجہد کے بنیاد پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ہم اس دکھ کی گھڑی میں ان کے صاحب زادے امیر بخش بھٹو سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ ممتاز بھٹو کی مغفرت فرمائے۔

Ameer Baksh bhuttoJehangir tareenmumtaz bhutto deathson