معروف مزاحیہ اداکار جگدیپ (اشتیاق جعفری) انتقال کرگئے!

ممبئی: بھارتی فلموں کے سینئر مزاحیہ اداکار جگدیپ (سید اشتیاق جعفری)انتقال کر گئے۔آپ مقبول بولی وُڈ اداکار جاوید جعفری کے والد تھے۔
جگدیپ کی عمر 81 برس تھی۔ انہوں نے 70 ، 80 اور 90 ء کی دہائیوں میں یادگار کردار نبھائے۔ بالخصوص مقبول ترین بھارتی فلموں میں شمار ہونے والی فلم ’شعلے‘ میں اُن کے کردار سورما بھوپالی کو بے پناہ شہرت حاصل ہوئی اور یہ کردار ان کی پہچان بن گیا۔
ٓآپ کا اصل نام سید اشتیاق جعفری تھا۔ آپ نے بطور چائلڈ اسٹار اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا۔

DeathJagdeep