جیکب آباد: مسافر کوچ اور منی ٹرک میں ٹکر سے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق مسافر کوچ کوئٹہ سے صادق آباد جارہی تھی کہ اسے ٹُھل کے گرڈ اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا، جہاں مسافر کوچ اور منی ٹرک میں ٹکر ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن میں بعض کی حال تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔