اٹلی نے ایمازون اور ایپل پرغیرمسابقتی رویہ اپنانے کے الزام میں دو سو پچیس ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کردیاہے۔
اٹلی کی اینٹی ٹرسٹ اتھارٹی نے امریکی ٹیک کمپنیوں ایپل اور ایمازون کو ایپل اور بیٹس کی مصنوعات کی فروخت میں مسابقتی مخالف تعاون کے الزام میں مجموعی طور پر 200 ملین یورو سے زیادہ کا جرمانہ کیا ہے۔
اطالوی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایمازون اور ایپل کے درمیان 2018 میں ایک معاہدہ ہوا، جس کے تحت دونوں کمپنیوں نے ایک دوسرے کے ساتھ مصنوعات کی فروخت میں مقابلہ نہ کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔
جس کی وجہ سے اٹلی میں ایمازون کی ویب سائٹ پر صرف مخصوص ری سیلرز کو اشیاء فروخت کرنے کی اجازت دی گئی۔ اطالوی حکام کے مطابق، اس عمل سے مارکیٹ میں غیرمسابقتی روحجان کو فروغ ملا ہے۔
واچ ڈاگ نے کہا کہ کمپنیوں کے درمیان معاہدے تحت صرف منتخب بیچنے والوں کو ہی ایمازون کی ویب سائٹ پر ایپل اور بیٹس کی مصنوعات فروخت کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ یورپی یونین کے قوانین کی خلاف ورزی ہے اور قیمتوں پر مسابقت کو متاثر کرتا ہے۔