عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کی رحلت کو 7 برس بیت گئے

کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی قوال امجد صابری کی رحلت کو 7 برس مکمل ہوگئے۔
امجد صابری کو 2016 میں کراچی میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، تاہم برسوں بعد بھی قوال کی یاد مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔
برصغیر کے معروف قوال گھرانے سے تعلق رکھنے والے امجد صابری استاد غلام فرید صابری کے گھر 23 دسمبر 1976 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ صابری برادران کے نام سے مشہور اپنے والد اور چچا سے قوالی کی تربیت حاصل کی اور چھوٹی سی عمر سے ہی اس فن سے وابستہ ہوگئے۔
امجد صابری نے پاکستان سمیت بہت سے ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور خوب شہرت کمائی۔
امجد صابری کو ماہِ رمضان میں 22 جون 2016 کو کراچی میں اس وقت قتل کیا گیا جب وہ گھر سے ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کے لیے نکلے تھے۔
خیال رہے امجد صابری کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا جنہوں نے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔

 

Amjad SabriDeath anniversarykarachiTarget KillingWorld Famous Qawwal